بینائی میں اضافے والی عینک سے نابینا ماں کو اپنا بچہ دیکھنے میں مدد،ویڈیو جاری

اتوار 25 جنوری 2015 19:50

بینائی میں اضافے والی عینک سے نابینا ماں کو اپنا بچہ دیکھنے میں مدد،ویڈیو ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء)رواں ہفتے دکھائی جانے والی ایک ویڈیو میں کینیڈا میں حقیقی طور پر ایک نابینا ماں کو پہلی بار اپنے نوزائیدہ بچے کو دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے،ایسا بینائی میں اضافے والی عینک کی بدولت ہوا ہے۔یوٹیوب پر جاری کی جانے والی یوٹیوب میں انتیس سالہ کیتھے بیٹز کو ایک بھاری بھرکم سیاہ ہیڈسیٹ کے ساتھ اپنے نوزائیدہ بچے کو دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بیٹز نے مقبول ویڈیو میں بتایا کہ یہ پہلا بچہ ہے جسے میں حقیقی طور پر دیکھ پائی ہوں،یہ میرا اپنا بچہ ہونا میرے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔بیٹز کو جینیاتی میکولرڈی جینریشن تھا جو سٹارگرڈٹٹ بیماری کے نام سے مشہور ہے،وہ الیکٹرانک سائٹ عینک کی مدد سے اپنے نئے بیٹے کو دیکھنے کے قابل ہوسکی،یہ عینک حقیقی وقت میں بصیرت میں اضافہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

توسیع شدہ تصویر کی مدد سے ایسے لوگ جو بالکل نابینا نہیں ہیں،اپنے گردونواح کی دنیا کو دیکھ سکتے ہیں۔اس لمحے کے بارے میں ویڈیو چسپاں کرنے والے بیٹر کی ہمشیرہ وائسونی فلیکس نے بتایا کہ اس نے بچے کو جنم دیا اور وہ فوری طور پر اسے دیکھنا چاہتی تھی۔فلیکسن جو خود بھی اس آشوب چشم کی شکار ہے،رقم اکٹھی کر رہی ہے تاکہ مزید لوگ اتنی مہنگی عینک خرید سکیں وہ makeblindnesshistory.comپر رقم اکٹھی کررہی ہے۔