عوام کے تعاون سے صوبے میں انسداد خسرہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
منگل 27 جنوری 2015 14:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء )مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں عوام کے تعاون سے جاری 12روزہ انسداد خسرہ مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کریں اور تمام قصبوں ، دیہاتوں، گلی اور محلوں میں ٹیکے لگانے والی ٹیموں کی پہنچ یقینی بنائیں تاکہ خسرہ کے خلاف 6ماہ سے 10سال تک کی عمر کے 2کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگانے کا ٹارگٹ حاصل کیا جاسکے۔
انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں صوبے میں انسداد خسرہ مہم کے سلسلہ میں فالو اپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈائریکٹر ہیلتھ(ای پی آئی) ڈاکٹر منیر احمد اور ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی نے شرکت کی۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پولیو اور خسرہ کے خلاف خصوصی مہم کے ساتھ ساتھ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی روٹین ایمونائزیشن کی کوریج پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سسٹم کی خرابیوں کو کافی حد تک دور کردیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کو اینڈ رائڈ سیل فون فراہم کئے گئے ہیں جس سے ان کی مانیٹرنگ بہتر ہوگئی ہے اور ویکسنٹرز کی خالی آسامیوں کو بھی پر کردیا گیاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے 12روزہ انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام ڈی سی او زصاحبان اپنے اپنے ضلع میں خسرہ کے خلاف مہم کی مانیٹرنگ اور اسے کامیاب بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں خسرہ مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمدنے بنایا کہ پورے صوبے میں نہایت احسن طریقہ سے انسداد خسرہ مہم جاری ہے اورعوام بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لیے ہسپتالوں، ہیلتھ سنٹروں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے پاس لا رہے ہیں اور پرائمری سکولوں میں بھی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ خسرہ مہم کا تقریباً 60فیصد ٹارگٹ سکولوں میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے پہلے دن صوبے میں مجموعی طور پر 27لاکھ 43ہزار جبکہ لاہور میں2لاکھ 43ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ یہ مہم9فروری تک جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.