لاہور سمیت پنجاب کے 36اضلاع میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 27 جنوری 2015 16:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 36اضلاع میں 12روزہ انسداد خسرہ مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ مہم کے پہلے روز 90فیصد کوریج رہی، مجموعی طور پر 27لاکھ 43ہزار اور لاہور میں2لاکھ 43ہزار بچوں کو ٹیکے لگائے گئیجبکہ 610والدین نے بچوں کو انجکشنز لگوانے سے انکار کردیا۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خسرہ ایک مہلک بیماری ہے،نونہالوں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے صوبے بھر میں بارہ روزہ مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک سال کے بعد شروع ہونے والی مہم میں 2 کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو انجکشنز لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے،پہلے روز نوے فیصد کوریج رہی ،چھ ماہ سے دس سال تک کے 27لاکھ 43ہزار اور لاہور میں 2 لاکھ 43ہزار بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ذرائع کے مطابق 610والدین نے انکار کیا ۔تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی ساتھ پلائے جائیں اور ڈیٹا بھی ترتیب دیا جائے۔مانیٹرنگ کیلئے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر ضلع اور یونین کونسلزمیں مہم کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ترتیب دے گی۔

متعلقہ عنوان :