ڈیرہ غازی خان،ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں ایک ماہ سے ایکسرے اور مشین خراب

منگل 27 جنوری 2015 17:14

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں ایک ماہ سے ایکسرے اور مشین خراب شدید زخمی مریضوں کو پرائیویٹ سنٹروں پر ریفر کیا جا رہا ہے۔وارڈ سرونٹ اور ہسپتال عملہ پرائیویٹ سنٹروں سے کمیشن مکا کر مریضوں کو کنگال کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقریباََ 17لاکھ سے زائد کی آبادی والے شہر ڈیرہ غازی خان کے باسیوں کے لیے موجود ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ ایک ماہ سے شدید زخمی و دیگر مریض اپنی بیماری کی تشخص کیلے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ ضلعی گورنمنٹ نے ہسپتال کیلے کروڑوں روپے کا بجٹ منظور کرنے کے باوجودہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے غریب مریضوں کو ادویات بھی ہسپتال میں میسر نہیں حتیٰ کہ زخمیوں کے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کے لیے وارڈ سرونٹ اور عملہ پرائیویٹ کلینک سے کمیشن وصول کرتا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فوری ہسپتال کی حالت کو بہتر کیا جائے۔