کراچی: حساس یونین کونسلز میں پولیو مہم جاری، قطرے پلانے سے انکار پر والد گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 15:13

کراچی: حساس یونین کونسلز میں پولیو مہم جاری، قطرے پلانے سے انکار پر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) کراچی کی گیارہ حساس ترین یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ، لیا قت آباد میں بچوں کو قطرے پلانے سے انکار پر والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ، گیارہ حساس ترین یونین کونسلوں میں دوسرے روز بھی بچوں کو پولیو ویکسین دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تین روزہ اس مہم کے دوران دو لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو سات بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم میں آٹھ سو تیراسی پولیو ورکرز اور سپروائزر حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے تیرہ سو پچھتر اہلکار جبکہ ایک سو تہتر رینجرز تعینات کئے گئے ہیں ۔ یونین کونسل فردوس ٹو میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :