بورے والا،محکمہ صحت کو عطائی ڈاکٹروں ، نیم حکیموں جعلی نرسوں ،رات کو کھلنے والے ہسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم جاری

بدھ 28 جنوری 2015 16:33

بورے والا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) عطائی ڈاکٹروں ، نیم حکیموں جعلی نرسوں اور رات کو کھلنے والے ہسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم جاری۔ ذرائع کے مطابق پنجاب نے محکمہ صحت کو حکم جاری کیا ہے کہ پندرہ دن کے اند ر یونین کونسل سطح پر پنجاب بھر کے تمام نیم حکیموں، عطائی ڈاکٹروں، جعلی نرسوں اور رات کو کھلنے والے موبائل ہسپتالوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

حکامت کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ملی بھگت سے پنجاب کے تمام بڑے شہروں ، قصبات میں موبائل کلینک ، غیر قانونی ہسپتال اور زچہ بچہ سینٹر میں نہ صرف منشیات فروخت ہوتی ہے بلکہ لاکھوں لوگ ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہو کر سرکاری ہسپتالوں میں آتے ہیں۔ محکمہ صحت کی ملی بھگت سے پنجاب بھر میں پھیلی جعلی ادویات کو فوری ضبط کیا جائے۔ عطائیوں کو کنٹرول کرنے والہ ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے طبی کونسل بھی لمبی تان کر سو رہی ہے۔ جس سے پاکستان کے معصوم بچوں سمیت لاکھوں افراد موت کی کشمکش میں مبتلا ہو رہے ہیں۔