سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں گیسٹرو اور ڈائریا کے مرض نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے، پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے ان امراض میں‌مسلسل اضافہ ہورہا ہے

اتوار 15 جولائی 2007 12:50

تربت (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15 جولائی 2007) سندھ میں بلوچستان سے آنیوالے سیلابی پانی سے قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قبو سعید خان میں متاثر ہونیوالے سینکڑوں افراد خضدار روڈ‌پر عارضی کیمپوں میں پناہگزین ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے گیسٹرو اور ڈائریا کے مرض نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے