وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے برٹش کونسل کے وفد کی ملاقات، شعبہ تعلیم میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،
انتہاپسندی اور دہشت گردی کے رجحانات کے خاتمے کیلئے تعلیم کی گولی سب سے بڑا ہتھیار ہے‘محمد شہبازشریف، معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے،پنجاب حکومت یہ حق بچوں کو لوٹا رہی ہے ،فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں، پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں ذہین اور مستحق طلبا و طالبات کو وظائف فراہم کئے گئے ہیں‘وزیراعلیٰ کی وفدسے گفتگو، شہباز شریف کے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، شعبہ تعلیم میں تعاون کو مزید فروغ دینگے‘وفد برٹش کونسل
جمعرات 29 جنوری 2015 20:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے برٹش کونسل کے چیف ایگزیکٹو سیرن ڈیوائن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،جس میں پنجاب میں شعبہ تعلیم میں جاری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے برٹش کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 6 برس کے دوران تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔
معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق بچوں کو لوٹا رہی ہے۔ پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (ڈیفڈ) کے تعاون سے پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.