گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم جاری،

کمشنر کراچی اور عالمی ادارہ صحت کا اظہار اطمینان، 96فیصد کوریج ہوئی،سو فیصد کوریج کو یقینی بنا یا جائے، کمشنر کراچی

جمعرات 29 جنوری 2015 21:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صڈارت میں ایک اجلا س میں گیارہ حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر کراچی اور عالمی ادارہ صحت نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس کو بتا یا گیا کہ 96 فیصد کوریج رہی ہے۔ دوسرے روز 88975 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں معیار پر توجہ دی گئی ہے ۔

کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوسرے روز حو صلہ افزا کوریج ہوئی ہے۔ تاہم سو فیصد کوریج کو یقینی بنا نے کے لئے کو ششیں کی جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تین روزہ مہم مکمل ہو نے کے بعدچوتھے روز بھی مہم جا ری رہے گی۔ اور جو بچے تین روز کی مہم میں رہ جائیں گے چو تھے روز ان بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے پر توجہ دی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یا گیا کہ گیارہ حسا س یونین کونسلوں میں709 پو لیوٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں میں مقامی افراد کی شمولیت کو یقینی بنا یا جا ئے اور سو فیصد ٹارگیٹ حاصل کر نے کے لئے علما کرام اور علاقہ کے معزز لوگوں کا تعاون حا صل کیا جا ئے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ یونین کونسل سونگل میں15256، یونین کونسل منگھوپیر میں7914، یونین کونسل گجرو میں23967 یونین کونسل اتحاد ٹاؤن میں8331 یونین کونسل چشتی نگر میں4528، یونین کونسل فردوس کالونی میں 2717، یونین کونسل اسلامیہ کالونی میں4452 یونین کونسل مظفرآباد میں5399،یونین کونسل مسلم آباد میں6585، یونین کونسل چکرا گوٹھ میں 5672 اور یونین کونسل میں ریہری میں4154 بچوں کو قطرے پلائے گئے

متعلقہ عنوان :