پنجاب میں سکول ہیلتھ پروگرام کو ادارے کی شکل دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ،

بچوں کی صحت اور پبلک ہیلتھ کے ایشو بڑا چیلنج ہیں، بچوں کی صحت کے لئے ماؤں کی تربیت و آگاہی بنیادی ضرورت ہے، حکومت پرائمری ہیلتھ کے ساتھ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے ، ”پرہیز علاج سے بہتر ہے “ کے اصول پرعمل کرنا ہو گا، خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 29 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبے میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کو ایک ادارے کی شکل دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور پبلک ہیلتھ ایشوز بہت بڑا چیلنج ہیں جس سے نمٹنے کے لئے حکومت پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے - انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کے مسائل حل کرنے کے لئے ماؤں کی حفظان صحت کے بارے آگاہی اور تربیت انتہائی ضروری ہے، انہوں نے یہ بات آج یہاں ایک مقامی ہوٹل میں فاطمہ میموریل ہسپتال اور نور سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کے زیر اہتمام پنجاب میں سکول ہیلتھ کی صورتحال اور اسے ادارے کی شکل دینے کے سلسلے میں ایک قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی- سیمینار میں محکمہ صحت کے انٹرنیشنل پارٹنرز کے نمائندوں کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر، رکن پنجاب اسمبلی رانا منور، نور فاؤنڈیشن کی صدر شاہیما رحمان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ہارون احسان ، ایڈووکیسی ایکسپرٹ این سی آرپی صبا شیخ، ڈاکٹر رومی عزیز، ٹیکنیکل ایڈوائزر سٹرٹیجی اینڈپالیسی نور فاؤنڈیشن ماہا رحمان، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکول ہیلتھ پروگرام محکمہ صحت عثمان غنی، محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر کے افسران، تعلیمی ادارو ں کے پرنسپلز، ڈاکٹرز اور این جی اوزکے نمائندوں نے شرکت کی- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے بغیر مریضوں کے علاج کے لئے ہسپتال اور بجٹ کبھی پورا نہیں ہو سکتا اور اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بیماریوں کی preventionکے پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے - انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت لاز م و ملزوم ہیں اور تعلیم و شعور کو فروغ دیئے بغیر خصوصا پسماندہ اور ناخواندہ شہرو ں اور لوگوں میں صحت کے پیغام پر عملدرآمد مشکل ہے- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے بنیادی مراکز صحت اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے، ڈاکٹروں ، طبی آلات، ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کے لئے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایک سٹڈی کروائی ہے جس کی روشنی میں اقدامات کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف جلد ہی اس سلسلہ میں خصوصی پیکج کا بھی اعلان کریں گے -خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اب کانفرنسز اور ڈسکشن کا نہیں بلکہ عمل کرنے کا وقت ہے اور ہمیں اپنی ذات کے خول سے نکل کر دوسروں کے مسائل کی طرف توجہ دینا ہو گی اور دور دراز کے لوگوں تک پہنچنا ہو گا-انہوں نے اس سلسلہ میں نور فاؤنڈیشن کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا،قبل ازیں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپرٹس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی سٹڈی اور تجربہ کی روشنی میں شرکاء سکول ہیلتھ کو بہتر بنانے اور بچوں کی صحت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز پیش کریں- شرکاء کا کہنا تھا کہ تعلیم و شعور کی کمی اور آگاہی کے فقدان کی وجہ سے دیہی علاقوں میں خواتین اپنے بچوں کے صحت کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں اور عام خواتین بچوں کو دودھ پلانے والے فیڈر کی بوتل کو صاف کرنے اور حاجت ضروریہ کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کے بارے بھی ناواقف ہوتی ہیں جس سے خاص طور پر بچوں میں قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے جنم لیتی ہیں- اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء پر مشتمل مختلف کور گروپ تشکیل دیئے گئے جو کانفرنس کی سفارشات کو حتمی شکل دیں گے جو محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیں گی

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو