کاروباری طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے‘ صدر مملکت ممنون حسین
جمعہ 30 جنوری 2015 16:45
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) صدر مملکت سید ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت کوششیں کررہی ہے، کاروباری طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور معاشی اہداف کے حصول میں اس کا کردار بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیرملکی سفیروں کے اعزاز میں لاہور چیمبر کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، نائب صدر سید محمود غزنوی ، سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈپلومیٹک، فارن مشن اور ایمبیسی لائزن محمد ہارون اروڑہ، ڈین آف ایمبیسڈرز روڈولفو جے مارٹن ساراویانے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ سابق صدور ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور وفاقی وزرا نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔(جاری ہے)
سید ممنون حسین نے کہا کہ حکومت صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، توانائی کا بحران معاشی سرگرمیوں کو متاثر کررہا ہے مگر جلد ہی اس پر قابو پالیا جائے گا۔
لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومتی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کی مارکیٹوں تک بھرپور رسائی ملنی چاہیے کیونکہ پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے چھٹکارا دلانے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ اور نمائشوں کا انعقاد تجارت کے فروغ میں اہم کردارادا کرتا ہے مگر اس کے لیے ویزا کے اجراء کا عمل بہت آسان ہونا چاہیے تاکہ تاجر دوسرے ممالک کا باآسانی سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالامال اور جغرافیائی حوالے سے اہم مقام کا حامل ہے لہذا پاکستان میں دیگر ممالک کے سفیر اپنے اپنے ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔ اعجاز اے ممتاز ے کہا کہ پاکستان کو تواائی کے بحران کا سامنا ہے، اگرچہ حکومت اس پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کررہی ہے لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے بھاری فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے غیرملکی سفیروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ممالک میں پاکستان کی بہترین ساکھ اجاگر کریں جسے بین الاقوامی میڈیا نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور قیام امن کے لیے بھاری قربانیاں دے رہا ہے۔ اعجاز اے ممتاز نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، برآمدات بڑھنا، روپے کی قدر یں استحکام، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، ٹیکس وصولی بڑھنا اور انفراسٹرکچر کی بہتری اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعت و تجارت اور معیشت کے لیے ہمیشہ بہترین خدمات سرانجام دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے غیرملکی سفیروں کو پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وسطیٰ ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا بہت اہم ذریعہ ہے لہذا وہ اپنی حکومت کو پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر آمادہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.