مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے مواد سے کینسر کی وباء پھوٹ پڑی

پیر 16 جولائی 2007 11:34

سلفیت (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی 2007) مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے مواد سے کینسر کی وباء پھوٹ پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ایک عربی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے نواحی گنجان آباد علاقے ”سلفیت“ میں ”برکان“ کے نام سے کیمیائی اشیاء تیار کرنے والے کارخانوں کا ایک بڑا پلانٹ قائم ہے- کارخانوں سے نکلنے والے دھوئیں کے علاوہ زہریلے مواد کے اخراج سے آب و ہوا اور ماحولیاتی زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں- حال ہی میں فلسطینی محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سلفیت میں قائم کیمیائی کارخانوں سے نکلنے والے زہریلے مواد سے کینسر کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے ہیں- بیسیوں شہری جن کی اکثریت بچوں پر مشتمل ہے، کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے- متاثرین میں سب سے زیاندہ جلد کے کینسر کا شکار مریض شامل ہیں- فلسطینی محکمہ ماحولیات نے اسرائیلی سازش کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے سلفیت سے غیر ضروری کارخانے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارخانے کے اہلکار حکومتی سرپرستی میں زہریلے فاضل مادے کو آبادی والے علاقوں میں دفن کیا جاتا ہے- بعض اوقات سے فاضل مادہ کھیتوں میں پھینک دیا جاتا ہے- جس کی وجہ سے شہری زندگی براہ راست متاثر ہو رہی ہے-

متعلقہ عنوان :