پبی، پو لیس نے خطبہ جمعہ کے دوران اشتعال انگیز تقریر کر نے پر افغان مو لوی نو راللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 30 جنوری 2015 21:34

پبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پبی پو لیس نے پبی میں خطبہ جمعہ کے دوران اشتعال انگیز اور حکو مت مخالفت تقریر کر نے پر افغان مو لوی نو راللہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقد مات درج کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پبی کے جا مع مسجد طا ئز ئی نمبر1 پبی مین با زار میں جمعہ کے خطبے کے دوران مو لوی نور اللہ ولد محمد الیاس ساکن افغا نستان حال پبی کو اشتعال انگیز اور حکو مت مخا لف تقریر کر نے اور حکو مت کے خلاف لو گوں کو اکسا نے پر پو لیس تھا نہ پبی کے ایس ایچ او شاد علی خان نے بمعہ نفری پو لیس کے بر وقت کاروا ئی کر تے ہو ئے مو لوی نور اللہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 16 ایم پی او 3/4 لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور 14فارن ایکٹ کے تحت مقد مات درج کئے پبی کے عوام نے ایس ایچ او پبی شاد علی خان کے بر وقت اقدام کر نے پر اشتعال پھیلا نے والے مو لوی کو گرفتار کر کے علاقے کو کا فی نقصان سے بچا یا ۔