تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے شعبہ سوشیالوجی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز (سوشیالوجی) میں سندس فاو‘نڈیشن کے تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات دئیے۔ طلباء و طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریاذاکر نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں ان مستحق لوگوں کا خیال ضرور رکھنا چاہئیے جن کی زندگی اور خوشیوں میں ہماری وجہ سے اضافہ ہو سکتا ہے۔