ڈلیوری آپریشن کے دوارن ڈاکٹر پیٹ میں تولیہ بھول گیا،مریضہ کی حالت خراب

ہفتہ 31 جنوری 2015 22:08

ڈلیوری آپریشن کے دوارن ڈاکٹر پیٹ میں تولیہ بھول گیا،مریضہ کی حالت خراب

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء)مبینہ غفلت پر ڈلیوری آپریشن کے دوارن ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں تولیہ بھول گیا،چار ماہ تک مریضہ موت و حیات کی کشمکش میں رہی،دوسرے کلینک پر لیڈی ڈاکٹر نے دوبارہ آپریشن کرکے پیٹ سے تولیہ نکال دیا،گھر کا قیمتی سامان بیچ کر لواحقین نے لاکھوں روپے مریضہ کے علاج پر لگا دیئے،تولیہ بھولنے کی شکایت کرنے پر پہلے والے ڈاکٹر نے اس عام واقعہ قرار دے دیا،لواحقین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق مزمہ شمسی زوجہ قیصر عباس شاہ سکنہ 18/8BRکو چارماہ قبل ڈلیوری کیس کیلئے ڈاکٹر مشتاق چوہدری کے ہسپتال نزد قبرستان پر لایا گیا،آپریشن کے بعد بچی کی پیدائش ہوئی لیکن ڈاکٹر مشتاق سابقہ میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو کی لاپرواہی کی وجہ سے تولیہ مریضہ کے پیٹ میں رہ گیا،4ماہ تک مریضہ موت و حیات کی کشمکش میں رہی ،مذکورہ ڈاکٹر کے پاس دوبارہ لایا گیا تو ڈاکٹر نے کوئی خاص توجہ نہ دی،معمولی مرہم پٹی کرکے ادویات لکھ دیتا تھا ،مریضہ کو دوباہ جب دوسرے کلینک پر لایاگیا تو وہاں اسکا دوبارہ آپریشن کروایا گیا، جہاںآ پریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ سے ایک تولیہ نکال لیا گیا،مریضہ کی سا س نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے تولیے کے بارے میں ڈاکٹر مشتاق چوہدری سے شکایت کی تواس نے عام واقعہ قرار دے دیا اور بات ا ن سنی کردی لواحقین نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم نے اپنے گھر کا قیمتی سامان بیچ کر مریضہ پر لگا دیا ہے،جسکی رقم 2لاکھ روپے بنتی ہے ،انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ وہ فوری ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی ڈاکٹر پیسے کی لالچ کی وجہ سے کسی بھی انسانی جان سے نہ کھلیں ،رابطہ کرنے پر ڈاکٹر مشتا ق نے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، ہماری طر ف سے مکمل احتیاط کی گئی تھی۔