پشاور  97 یونین کونسلوں میں ہفتہ وار انسداد پولیو مہم کے دور ان موٹر سائیکل چلانے پابندی رہی

اتوار 1 فروری 2015 14:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی 97 یونین کونسلوں میں ہفتہ وار انسداد پولیو مہم کے دور ان موٹر سائیکل چلانے پابندی رہی تفصیلات کے مطابق پشاور اور گرد و نواح کی 97 یونین کونسلوں میں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے ایک روزہ پولیو مہم اتوار کو جاری رہی جس کے تحت رضاکاروں کی 4 ہزار ٹیموں نے گھر گھر جاکر 5سال سے کم عمر کے7لاکھ 54 ہزار 400 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس کے 5ہزار اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ شام 5 بجے تک شہر بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی رہی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :