باغبان مسمی، مالٹا، کینو، کاغذی لیموں اور میٹھا وغیرہ کے نئے پودے لگانے کا عمل فروری، مارچ میں مکمل کر لیں محکمہ زراعت

صحتمند روٹ سٹاک اور تسلی بخش پودے خریدنے کے لئے اچھی نرسری کا انتخاب کیا جائے  ترجمان کا بیان

اتوار 1 فروری 2015 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ باغبان گریپ فروٹ، مسمی، مالٹا، کینو، کاغذی لیموں اور میٹھا وغیرہ کے نئے پودے لگانے کا عمل فروری، مارچ میں مکمل کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق نئے باغات لگانے کیلئے جس زمین میں کیمیائی تعامل 5.5 تا 7.5 ہو اور پانی کا نکاس اچھا ہو، کا انتخاب کیا جائے جبکہ زیرِ زمین سطح آب 5 میٹر یا اس سے زیادہ ہو ۔

باغبانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ صحتمند روٹ سٹاک اور تسلی بخش پودے خریدنے کے لئے اچھی نرسری کا انتخاب کریں ۔ ایسے پودے حاصل کریں جو درمیانے قد کے ہوں، پودوں کی عمر 3 سال سے زیادہ نہ ہو، روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر ہو ،پودا چھتری نما ہو اور اس کی 4-3 شاخیں ہوں۔ تمام ترشاوہ پھلوں کی پیوند کاری ضروری ہے