سی ڈی اے کی غیر معیاری ،ذائد المیعاد اور مضر صحت کھانے پینے کی ا شیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیز

اتوار 1 فروری 2015 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء ) سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد کی ہدایت پر ہیلتھ سروسز ڈائر یکٹوریٹ غیر معیاری ،ذائد المیعاد اور مضر صحت کھانے پینے کی ا شیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔جبکہ ہیلتھ سرورسز ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں خصوصی ٹیموں نے گزشتہ ہفتہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران سی ڈی اے آرڈیننس 1960کے PPFسیکشنز کی خلاف ورزی کے مرتکب مجموعی طور پر15 افراد کو نوٹسزجبکہ 8افراد کے چالان کئے۔

غیر معیاری اور ذائد المیعاد شیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری اس مہم کے دوران مرکز ایف11-میں ایک بیکری کو جزوی طور پر سر بمہر کر دیا جبکہ ٹوٹی ہوئی اور غیر معیاری5پلیٹس،ٹوکریاں، کپ اور چائے بنانے والی کیتلی اور برتن تلف کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی خصو صی ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے ہر ایک ٹیم کی سربراہی ایک فوڈ انسپیکٹر کر رہاہے جبکہ یہ ٹیمیں براہ راست ہیلتھ آفیسر کے زیر نگرانی کام کر رہی ہیں ۔

ان ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی روزانہ کی بنیاد پرلیا جا رہا ہے۔سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے سی ڈی اے کے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیرمعیاری اور مضر صحت مشروبات اورگلے سڑے پھل اور سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری اس آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد سے متعلقہ قوانین کی روشنی میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو مضر صحت ، غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ممبر ایڈمنسٹریشن نے ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوڑیٹ کو ہدایت کی وہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف اس مہم کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں کو ئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :