حکومت پنجاب نے خواتین کے لئے ملازمت کا کوٹہ 15 فی صد کر دیا ہے جو احسن اقدام ہے‘سید ہارون احمد سلطان بخاری
خواتین کو ملازمت کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں‘صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر
اتوار 1 فروری 2015 17:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے مختلف این جی اوز سے ملاقات میں کہا ہے کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے جس کے ذریعے ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی ہراسگی کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے، اور حکومت پنجاب نے اس ضمن میں پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ خواتین کو وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012 بارے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف اپنی شکایات درج کروا کر فوری انصاف حاصل کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ2012 بارے آگاہی پروگرام ضلع لیہ، اوکاڑا اور ساہیوال میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہو چکا ہے او ر باقی اضلاع میں بھی مرحلہ وار جاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر انہیں ملازمت کے لئے ساز گار اور جنسی ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں ملازمتی حقوق اور جنسی ہراسگی کی صورت میں اپنے دفاع بارے آگاہی حاصل ہو۔ خاتون صوبائی محتسب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ 15 فیصد کر دیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت خواتین کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جبکہ خواتین کی ترقی کے لئے مختلف سکیموں کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ خواتین اپنے لئے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں جنسی ہراسمنٹ سے پاک ملازمتی مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.