چکوال، مونچھوں سے بھاری وزن اٹھانے والا الہٰی بخش بلوچ شوگر کے مرض میں مبتلا

جسم کی طرف شوگر بڑھنے پر ڈاکٹروں نے دائیں ٹانگ کاٹ دی

اتوار 1 فروری 2015 17:21

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) مونچھوں سے ساٹھ کلو گرام وزن اٹھانے والا الہٰی بخش بلوچ جس نے اپنے مونجھوں سے پیجاروں کھینج کر ریکارڈ قائم کیا تھا، شوگر کے مرض میں مبتلا ہوگیا اور شوگر پورے جسم کی طرف بڑھ رہی تھی کہ ڈاکٹروں نے اس کی دائیں ٹانگ کاٹ دی جس کے نتیجہ میں فخر پاکستان معذور ہوگیا۔فخر پاکستان اس وقت سخت کسم پرسی کی حالت میں اپنی باقی زندگی کے دن پورے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

الہٰی بخش بلوچ نے روتے ہوئے بتایا کہ اس نے اٹھارہ سال فوج کی نوکری کی ہے اس کی مونچھوں کی وجہ سے چکوال کے پہلے ایس پی شمس الحسن مرزا نے اس کو پولیس میں نوکری دی، مگر جونہی شمس الحسن تبدیل ہوئے اور کلین شیو مسعود آفریدی نے ایس پی کا چارج سنبھالا تو انہوں نے نوکری سے فارغ کر دیا۔ الہٰی بخش بلوچ نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کے اسے مالی مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ زندگی کے باقی دن عزت کے ساتھ گزار سکے۔ الہٰی بخش بلوچ کی عمر اس وقت 80سال ہے۔