فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم (کل) شروع ہو گی

اتوار 1 فروری 2015 17:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہو گی، مہم کے دوران 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کیلئے 2 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اس حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ پولیو ورکروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لیویز اہلکار خدمات سرانجام دیں گے۔ حکام کے مطابق پولیو کی ٹیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جو پولیو ٹیموں کو مانیٹر کریں گی۔

متعلقہ عنوان :