ڈیرہ اسماعیل خان،تین روز پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 2 فروری 2015 13:18

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو مہمکا آغاز کر دیاگیا ،2 لاکھ60 ہزاربچوں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کی 41 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کا تین روزہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :