خسرہ مہم کے دوران80ہزار سے زائد بچوں کو موذی مرض سے بچاوٴ کے حفاظتی ٹیکے لگا دیئے ،ڈاکٹر محمد افضل،

آئندہ 6دنوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچانے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مریدکے

پیر 2 فروری 2015 20:21

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) محکمہ صحت کی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے امیرا بیدار کی ہدائت پر خسرہ مہم کے دوران80ہزار سے زائد بچوں کو موذی مرض سے بچاوٴ کے حفاظتی ٹیکے لگا دیئے جبکہ آئندہ 6دنوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچانے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مریدکے ڈاکٹر محمد افضل کی نگرانی میں اے ایس وی رانا جاوید، ملک غلام نبی،میاں خالد محمود اور ان کی ٹیم نے ابتدائی 6روز کے دوران6سال تک کی عمر کے 83185بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جبکہ آئندہ6روز میں166690 بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد افضل نے تمام سٹاف کو ہدائت کی کہ ٹارگٹ کے حصول کے لیے دن رات کام کیاجائے گا اور کسی بچے کو اس موذی مرض کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :