تربت کے بیشتر علاقوں کے صحت مراکز میں دواؤں کی شدید قلت

منگل 3 فروری 2015 13:10

تربت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) تربت کے بیشتر علاقوں کے صحت مراکز میں دواؤں کی شدید قلت ہے۔ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی مختلف موسمی بیماریاں پھیل چکی ہیں۔ بنیادی صحت کے مراکز میں سہولیات نا کافی ہونے کی وجہ سے غریب عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

ان مراکز صحت میں نہ تو ادویات میہسر ہیں اور نہ کوئی ڈاکٹر صاحبان موجود ہیں۔ باقی تمام اسٹاف ممبرز کا رویہ بھی قابل افسوس حد تک غیر اخلاقی اور نا مناسب ہے۔اس بیان کی توسط سے حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس مبذول کرانا مقصود کہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف دیں۔

متعلقہ عنوان :