انسانی جانیں بچانے کے لیے مارگزیدہ ویکسین کی ایدھی فاؤنڈیشن کو فراہمی جاری رکھیں۔عبدالستار ایدھی کی وفاقی وزیر صحت سے اپیل

منگل 17 جولائی 2007 13:54

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی2007 ) ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ عبدالستار ایدھی نے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر محمد نصیر خان سے اپیل کی ہے کہ مارگزیدہ ویکسین اے ایس وی کی ایدھی فاؤنڈیشن کو فراہمی جاری رکھتے ہوئے ہزاروں انسانی جانیں بچانے میں تعاون کریں ایدھی ترجمان کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے وسیع علاقوں میں سانپ کاٹنے کے واقعات مسلسل ہوتے ہیں ایدھی فاؤنڈیشن بچاؤ کی ویکسین خرید کر ہسپتالوں کو مفت فراہم کرتی رہی لیکن اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے فراہمی روک کر بازار سے خریدنے کا مشورہ دیا ہے بیرونی ممالک سے درآمد کردہ ویکسین خریدنے کی کوئی بھی استطاعت نہیں رکھتا لہذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ این آئی ایچ کو ہدایت کی جائے کہ ہزاروں انسانی جانیں بچانے کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کو اے ایس ویکسین کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :