ٹنڈو جام ،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 100 سے زائد افراد کی حالت غیر

منگل 3 فروری 2015 14:16

ٹنڈو جام ،شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 100 سے زائد افراد کی ..

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء)ٹنڈو جام کے شادی ہال میں مضر صحت کھانا کھانے سے سو سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی ‘متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب چل رہی تھی جس میں مضر صحت کھانا کھانے سے سو سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی جن کو امدادی ٹیموں نے ریسکیو کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا کھانا کھانے سے جن افراد کی حالت غیر ہوئی ان میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے ‘ حالت غیر ہونیوالے سو سے زائد افراد کو مقامی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر پچاس افراد کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔