اورکزئی ایجنسی سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ،اورکزئی ایجنسی میں ایف ایس ایس پی کے تعاون سے نئی سکولوں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا ہے، زبیر خان

منگل 3 فروری 2015 16:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء) اورکزئی ایجنسی سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ،اورکزئی ایجنسی میں ایف ایس ایس پی کے تعاون سے نئی سکولوں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا ہے ایجنسی میں ترقیاتی منصوبے زور و شور سے جاری ہیں مکمل امن قائم ہیں ،ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں اب تک پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں ایا ہے اس کی بڑی وجہ محکمہ صحت کے ساتھ مضبوط ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ہر ماہ لوئر اورکزئی ایجنسی اور سنٹرل اورکزئی ایجنسی میں کامیابی سے پولیو مہم جاری رہتی ہیں انشاء اللہ اورکزئی ایجنسی کو پولیو کے مرض سے مکمل طور پر صاف ہیں انشاء اللہ صاف رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی اور سنٹرل اورکزئی ایجنسی اور اپر سب ڈویژن میں ترقیاتی کام بغیر کسی روکاؤٹ سے زور و شور سے جاری ہیں میں خود پوری اورکزئی ایجنسی میں جاری ترقیاتی کاموں کا ویزٹ کرتارہتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایس پی کے تعاون سے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ طوطی باغ میں کروڑوں روپے کے لاگت سے سرکاری سکول تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں اس وقت مکمل امن و امان بحال ہے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار حالت نہیں ہیں ،

متعلقہ عنوان :