کے پی کے بیس اضلاع میں پولیو مہم شروع

منگل 3 فروری 2015 18:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) صوبے کے بیس اضلاع میں پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں اتوار کے روز پولیو مہم چلایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ،ابیٹ آباد ، کوہاٹ ، بنوں ، بونیر ، دیر لوئر ، ہری پور ، ہنگو ، چترال ، ڈی آئی خان ، کرک ، کوہستان ، لکی مروت ، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ، ٹانک اور تور غر میں پولیو مہم شروع کیا گیا ہے ستائیس لاکھ 23ہزار 906بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران بھی چار نئے پولیو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :