جنرل ہسپتال میں جدید سنٹرل ریسرچ لیب قائم کرنے کا فیصلہ، 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی،

سنٹرل لیب میں کام کرنے والے طلباء وطالبات کو ایک دوسرے کانالج اور تجربات شیئر کرنے کا موقع ملے گا ، طب کے شعبے میں تحقیق کے کام کو بڑھانے کے لئے سنٹرل ریسرچ لیب انتہائی ضروری ہے -پروفیسر انجم حبیب وہرہ

منگل 3 فروری 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے میں ہیلتھ کے شعبے کی ترقی اور طبی میدان میں جدید تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرل ریسرچ لیب قائم کی جائے گی جس سے پوسٹ گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹرز کو طب کے میدان میں جدید ریسرچ سے آگاہی حاصل ہو گی اور انہیں ملکی و بین الاقوامی یونیورسٹیز میں ہونے والی تحقیق سے بھی استفادہ کرنے کا موقع میسر آئے گا- مذکورہ لیبارٹری کی تعمیر پر 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے -پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ جدید آلات سے لیس سنٹرل ریسرچ لیب کی سخت ضرورت ہے تا کہ پی جی ایم آئی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹرز اور محقق اپنے تحقیقی کام کو مزید فروغ دے سکیں - انہوں نے کہا کہ سنٹرل لیب میں کام کرنے والے طلباء وطالبات کو ایک دوسرے کانالج اور تجربات شیئر کرنے کا موقع ملے گا - پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ سنٹرل ریسرچ لیب کے قیام کے سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ، محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت پنجاب کے اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ میں اس مقصد کے لئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ پی سی ون کی منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کے لئے حکومت کو سمری ارسال کر دی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی