ورلڈ کینسر ڈے ،انمول ہسپتال اور سرجری انکولوجی سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار ، لیکچرز اور واک کااہتمام

منگل 3 فروری 2015 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) انٹرنیشنل کینسر ڈے کے حوالے سے انمول ہسپتال اور سرجری انکولوجی سوسائٹی پاکستان نے سیمینار ، لیکچرز اور واک کااہتمام کیا ہے، ساتویں انٹرنیشنل کینسر سرجری کانفرنس کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تین روز کیلئے منعقد ہوئی، کوآرڈینیٹر پروفیسر ارشد چیمہ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں مختلف سیشن میں کینسر سے آگاہی پر سیمینار میں قومی اور بین الاقوامی سرجنز اور پروفیسرز نے مقالہ جات اور لیکچر دیئے، انہوں نے بتایا کہ ویڈیو لنکس کے ذریعے براہ راست آپریشن تھیٹر سے سرجری دکھائی گئی، پروفیسر ارشد چیمہ نے بتایا کہ کینسر کی آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹرز، طلبا ء وطالبات کے علاوہ سول سوسائٹی اور مریض بھی شرکت کریں گے دریں اثناء انمول کینسرہسپتال لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابوبکر شاہد نے بتایا کہ انٹرنیشنل کینسر ڈے کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :