لاہور،زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 10مزدور زخمی ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

منگل 3 فروری 2015 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 10مزدور زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ کے علاقہ میں چاچوکی گاؤں میں زیر تعمیر مکان میں مزدور رہائش پذیر تھے، رات کو بارش ہونے ے باعث ٹی آئرن سے بنی چھت ایک زور دھماکہ سے گھر میں سوئے ہوئے مزدورں پر آن گری، چھت گرنے کا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،اطلاع ملنے پر ایدھی سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے مکان کے ملبہ تلے دبے ہوئے مزدوروں کو باہر نکالا، ملبے تلے دبے 10 مزدوروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق 2زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :