ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن “کی آخری ریکارڈنگ مکمل

منگل 17 جولائی 2007 14:55

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی2007 )پی ٹی وی لاہو ر سینٹر سے گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن “کی آخری ریکارڈنگ مکمل کی گئی ۔ ریکارڈنگ میں اداکار اسلم ملک ‘ملکہ نسیم بہار‘نذیر انجم ‘منا لاہوری ‘اسد بھنڈارااور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پروڈیوسر صفدر سحر تھے ۔ ڈرامہ ”عینک والا جن “آئندہ سہ ماہی سے ختم کیا جا رہا ہے ۔ یا درہے کہ ”عینک والا جن “ جو پہلے بھی بچوں میں بہت مقبول تھا اسے دو سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا اور اس نے دوبارہ بھی بچوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے ۔