انسداد خسرہ مہم کے دوران اب تک 11لاکھ 51ہزار722بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ،نورالامین مینگل

منگل 3 فروری 2015 22:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء)ضلع میں جاری انسداد خسرہ مہم کے دوران اب تک 11لاکھ 51ہزار722بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور مہم کا58فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے ۔یہ بات ڈی سی اونورالامین مینگل کی زیر صدارت انسدادخسرہ مہم پر عملدرآمد کی تازہ ترین پیشرفت کاجائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔

ڈی سی اونے انسداد خسرہ مہم کے اب تک کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق محکمہ صحت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مہم کے اختتام سے قبل سو فیصد اہداف کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ سے کہا کہ وہ مہم کی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں اور ڈور ٹو ڈور جا کر والدین سے ان کے بچوں کو ٹیکے لگوانے کے بارے میں بھی دریافت کیا جائے اورکسی گھر،تعلیمی ادارہ میں کوئی بچہ حفاظتی ٹیکوں کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مساجد میں اعلانات سمیت انسداد خسرہ کی جاری مہم کی ہرممکن ذرائع سے تشہیر پر زوردیتے ہوئے نگران افسران سے کہا کہ وہ مہم کے سلسلے میں ترتیب دئیے گئے پروفارماز پر تمام تراندراجات کویقینی بنائیں تاکہ اس ڈیٹا سے مستقبل میں بھی استفادہ کیاجاسکے۔ڈی سی او نے تمام دیہی وپسماندہ علاقوں میں بھی بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کی کڑی نگرانی کی ہدایت