ہیپا ٹائٹس بی اور سی دنیابھر میں صحت کا اہم مسئلہ ہے،شعیب احمد صدیقی

بدھ 4 فروری 2015 13:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ہیپا ٹائٹس بی اور سی دنیابھر میں صحت کا اہم مسئلہ ہے۔ ہیپا ٹا ئٹس کو پھیلنے سے روکنے اور اس کے خاتمہ کیلئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ضرورت ا س بات کی ہے کہ حکومت سو ل سوسائٹی اور میڈیا مل کر پریوینشن کے اقدامات کریں۔ لو گوں میں شعور اجا گرکریں کہ وہ ان اسباب سے بچیں جن کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس پھیل رہا ہے اور وہ اپنے آپ کو اس سے بچانے کیلئے احتیا ط سے کام لیں وہ کراچی پریس کلب میں کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے تحت محمدی بلڈبنک ، عالم میموریل ٹرسٹ کے تعاون سے پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لئے لگائے جانے والے دو روزہ ہپا ٹائٹس اسکریننگ ویکسی نیشن کیمپ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھو ں نے کلب کے اراکین اور رضاکارانہ کام کرنے والے ڈاکٹروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیئے ۔ ہیلتھ کمیٹی کے سیکریٹری حامد الرحمن ، پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن کفیل فیضان، عالم میموریل ٹرسٹ کے ٹرسٹی ڈاکٹر شاکر اور محمدی بلڈبنک کے ڈاکٹر عثمان اور سی ای او مہدی رضوی اور ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، محکمہ داخلہ کے ایس ایم اقبال، سینئر رائیٹرستار جا وید بھی مو جو دتھے۔

کمشنر کراچی کو بتا یا گیا کہ پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ۔پاکستان میں ہر دسواں شہری ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہے ایسے میں ہمیں علاج سے بڑھ کر پری وینشینش پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کے ذریعے ہیپا ٹائٹس کے خاتمہ اور اس کو روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ خو ش آئند با ت ہے کہ سول سو سائٹی کے ادارے اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں کراچی پریس کلب کی یہ کاوش دوسرے اداروں کو بھی راغب کرے گی اور یقینا اسے ہیپا ٹائٹس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔