رورل ہیلتھ سینٹردھنی بمبیاں گھنڈی میں ادویات ناپید،مریض رلنے لگے

بدھ 4 فروری 2015 15:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)رورل ہیلتھ سینٹر(آر ایچ سی)دھنی بمبیاں گھنڈی میں ادویات ناپید،ڈسپرین کی گولی تک دستیاب نہیں مریض خوبصورت عمارت کو دیکھ کر دل بہلانے پر مجبور اہل علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی دھمی میں گزشتی کافی عرصہ سے ادویات غائب ہیں ہسپتال کیساتھ یونین کونسل بلگراں،یونین کونسل پنجکوٹ اور یونین کونسل پنجگراں اور دیگر محلقہ علاقوں کی بڑی آبادی منسلک ہے علاقے میں واحد آر ایچ سی ہے جہاں پر مریضوں کی بڑی تعداد آتی ہے ہسپتال میں مریضوں کو ڈسپرین کی گولی تک دسیتاب نہیں ہوتی معززین علاقہ سید قلندر حسین‘ آفتاب کاظمی، الطاف کاظمی، سفیر نقوی‘ مقبول حسین،چوہدری رفیق، شاہنواز نقوی، فدا نقوی، کرامت حسین، محسن نقوی، اور دیگر نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ادویات جلد مہیا کی جائیں اگر ادویات مہیا نہ کی گئیں تو وہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔