سرسبز و ہنر مند کشمیر ویژن ، اداروں کی مضبوطی ، تعمیر نو میں تیزی ، صحت عامہ ، تعلیم اور مواصلات میں انقلابی اقدامات کشمیر ہائی ویز اتھارٹی کا قیام جیسے اقدام کا سارا کریڈٹ سردار عتیق کو جاتا ہے۔ سید مختار گیلانی

منگل 17 جولائی 2007 17:31

مظفر آباد ( اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین17 جولائی2007) وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے جس طرح اسمبلی فلور پر سوار چار گھنٹے کا خطاب اور جائزہ اجلاس میں 15 گھنٹے تک بریفنگ لے کر ریکارڈ قائم کیا اس طرح تعمیرو ترقی کے میدان میں بھی سردار عتیق احمد خان عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے شگوفے حکومت پر تنقید کرنا چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن مجلس عاملہ مسلم کانفرنس سید مختار الدین گیلانی نے اخباری نمائندوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ گڈ گورننس کا قیام مسجد کچہری کا انعقاد ، جگہ جگہ جائزہ اجلاسوں میں وزیر اعظم کی شرکت ، سرسبز و ہنر مند کشمیر ویژن ، اداروں کی مضبوطی ، تعمیر نو میں تیزی ، صحت عامہ ، تعلیم اور مواصلات میں انقلابی اقدامات کشمیر ہائی ویز اتھارٹی کا قیام جیسے اقدام کا سارا کریڈٹ مجاہد اول کے فرزند وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حوالہ دے کر کہا کہ ہم اپوزیشن پارٹیوں کو یہ چیلنج کرتے ہیں کہ آئیں وہ ہم سے مناظرہ کر لیں ۔ سردار عتیق احمد خان کے مقابلہ میں وہ تھک ہار چکے ہیں اور انہوں نے بلا جواز تنقید کو ہی اپنا شعار بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے اور زلزلہ کے بعد وزارت عظمیٰ کا تاج سردار عتیق کو ملنا ناگزیر تھا۔

متعلقہ عنوان :