آئی آئی آر او کے فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں مریضوں کا استفادہ

بدھ 4 فروری 2015 17:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)رابطہ عالم اسلامی ، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے شعبہ صحت کے زیر اہتمام پنجاب کے دور دراز ضلع مظفر گڑھ میں گزشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جہاں سینکڑوں مریضوں نے فری علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی میڈیکل کیمپ معھد الشریعہ و الصناعہ میں دوسرے دن کیلئے قائم کیا جائے گا۔

رابطہ عالم اسلامی کے ڈی جی شیخ ڈاکٹر عبدہ عتین نے بدھ کو میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان کہا ہے کہ صحت کے میدان میں آئی آئی آر او پاکستان میں بے شمار کام کررہا ہے گزشتہ ایک سال میں 1500سے زائد آنکھوں کے اپریشن کیے گئے جبکہ فری میڈیکل کیمپس اسکے علاوہ ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چوک سرور شہید کوٹ ادو میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں ممتاز ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹر ز نے بچوں ، خواتین ،بوڑھوں اور دیگر کا علاج معالجہ کیا ۔

(جاری ہے)

مریضوں کا موقع پر موبائل لیبارٹری کی سہولت بھی حاصل تھی ۔میڈیکل کیمپ کے افتتاحی سیشن میں انچارج ہیلتھ کمیٹی منظم صادق ،ڈاکٹر ضیاء اللہ خان، پروفیسر قاری محمد یوسف ،کوٹ ادو اور مظفر گڑھ کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات شیخ عبد الر حمن سلفی،چوہدری اسماعیل،عبد القادر اعوان ، قاری عطاء الر حمن اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔مہانوں نے آئی آئی آر او کی خدمات کو سراہا ۔

علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس شیخ ڈاکٹر عبدہ بن محمد عتین کی سربراہی میں گلف میڈیکل سینٹر راولپنڈی میں ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جاوید بٹ، عزیز احمد ، زین العابدین اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے روز کوٹ ادو میں فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی کیمپ کا ڈی جی رابطہ عالم اسلامی شیخ عتین دورہ کریں گے جس کے لئے قافلہ مزید ادویات اور دیگر سامان کے ساتھ آج جمعرات کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا ۔