سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

بدھ 4 فروری 2015 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان میں تھیلیسیمیا جیسے خطر ناک مرض سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے بھی اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سندھ کے تمام سرکاری کالجز میں طلبہ و طالبات کا تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے لیے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا ہے پروجیکٹ کے تحت پہلے مر حلے میں طلبہ و طالبات کا تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروایا جائے گا جس کے لیے پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر جنرل کالج سندھ کو بھجوایا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد طلبہ وطالبات کو تھیلیسیمیا جیسے خطر ناک مرض سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :