چینی اور شوگر پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے ملک میں مزید یوٹیلٹی سٹور کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ،وفاقی حکومت کا سینٹ میں بیان

بدھ 4 فروری 2015 18:34

چینی اور شوگر پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے ملک میں مزید یوٹیلٹی سٹور کھولنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وفاقی حکومت نے سینٹ میں بیان دیا کہ چینی اور شوگر پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے ملک میں مزید یوٹیلٹی سٹور کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے حکومت نے رمضان المبارک میں دو ارب کی سبسڈی دی تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں حکومت نے بتایا کہ کاروں کی قیمتوں پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے گاڑیوں کی درآمد پالیسی تبدیل کرتے ہوئے تین سال پرانی گاڑیاں درآمد کی جاسکتی ہیں مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار میں پالیسی تبدیل نہیں کی گئی ہے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ عام آدمی کو بھی سکیورٹی مقاصد کے لئے درآمد کی اجازت دی جائے بلٹ پروف گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس کو ختم کیا جائے چوہدری شجاعت کے سوال میں حکومت نے ایوان بالا کو بتایا کہ میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے سے قبل فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی تھی دونوں جڑواں شہروں میں روزانہ پانچ لاکھ پچیس ہزار مسافر سفر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری سفیر سے تعلق رکھنے والے صنعتی یونٹ کو سبسڈی نہیں دی جارہی ہے وفاقی حکومت عالمی بینک کی مدد سے بیمار صنعتی یونٹ کی بحالی پر کام ہورہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں حکومت نے بتایا کہ اس وقت 3646 صنعتی یونٹ ہیں جس میں 1333 بیمار صننعتی یونٹ ہیں حکومت بیمار صنعتی یونٹ کے لئے مراعات فراہم کررہی ہیں ۔