صدر مملکت کا انڈس ہسپتال کو 50لاکھ روپے کا عطیہ،

ہسپتال میں معاشرے کے تمام طبقات کو بغیر کسی سفارش ،ترجیح کے علاج کی جدید ترین سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں،ممنون حسین

بدھ 4 فروری 2015 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے انڈس اسپتال کو پچاس لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین سے بدھ کو انڈس اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے پچاس لاکھ روپے کا عطیہ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کراچی میں ملاقات کے دوران وصول کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انڈس اسپتال میں امراض قلب کے مکمل علاج کے سلسلے میں سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے انڈس اسپتال کی خدمات کے اس پہلو پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ اس میں معاشرے کے تمام طبقات کو بغیر کسی سفارش اور ترجیح کے علاج کی جدید ترین سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ صدر مملکت نے اس امر پر بھی اطیمنان کا اظہار کیا کہ انڈس اسپتال میں توسیع کا عمل جاری ہے جس سے مزید افراد کو بہتر علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ صدر مملکت نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :