انسانی جان وصحت کیلئے انتہائی نقصان دہ تیزابی ادرک کی کراچی اور بچت بازاروں میں فروخت ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ،شعیب احمد صدیقی،

بچت بازاروں کی سخت نگرانی اور تیزابی ادرک کی فروخت روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ،کمشنر کراچی کی ہدایت

بدھ 4 فروری 2015 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انسانی جان وصحت کیلئے انتہائی نقصان دہ تیزابی ادرک کو کراچی اور خصوصاً بچت بازاروں میں فروخت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے بچت بازاروں میں تیزابی ادرک کی فروخت پر سخت برھمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد کو ہدایت کی کہ تیزابی ادرک کی فروخت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل 2Kاسٹاپ پر لگایا جانے والا منگل بازار اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مسجد بیت المکرم کے سامنے لگائے جانے والے منگل بازار وں کے لائسنس فوری طور پر معطل کر نے کا حکم دیا اور کہا کہ دونوں بچت بازاروں پر پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ز اور بیوروں آف سپلائیز کو ہدایت کی کہ وہ بچت بازاروں کی سخت نگرانی کریں اور تیزابی ادرک کی فروخت کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اس کے ساتھ ہی حکومت کی ہدایت پر بچت بازاروں میں منڈی کے ریٹ پر سبزیوں اور پھلوں کے اسٹال کے قیام کو یقینی بنایا جائے ، سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت اور ہر اسٹال پر سرکاری ریٹ لسٹ کو آویزاں کر نے کو بھی یقینی بنایا جائے ، کمشنر کراچی نے عوام اور خصوصاً صارفین سے درخواست کی کہ بچت بازاروں میں تیزابی ادرک کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کر نے اور سرکاری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کی اطلاع کمشنر آفس کے شکایتی مرکز کنٹرول روم کے نمبر 021-99203443پر دی جائے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری رٹ کو چیلنج کر نے اور عوام کو زائد ریٹس پر اشیاء کی فروخت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ، حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے اور حکومتی پبلک پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :