سجاول کی رہائشی ستر سالہ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بدھ 4 فروری 2015 21:11

سجاول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)سجاول کے بخاری قبرستان کے قریب رہائشی ستر سالہ خاتون کزبانوزوجہ مٹھوشاہ کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر تعلقہ اسپتال لایاگیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ،سجاول میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔