حکومت چائلڈ پروٹیکشن کو یقینی بنائے، عابد صدیقی،

تشدد کارروائیوں سے بچوں کے والدین ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پنجاب

بدھ 4 فروری 2015 21:42

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان میں آئے روز ہونے والی بچوں کی ہلاکتیں کی طرف حکمرانوں کا توجہ نہ دینا لمحہ فکر یہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی دھماکوں، کبھی گھر میں کام کرنے والے بچوں کو تشدد کا نشانہ، کبھی زیادتی کے بعد قتل اور کبھی سکول بسوں میں آگ لگنے سے بچوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

والدین اس صورت حال سے عدم تحفظ کا شکار ہیں بچے جب تک سکول سے واپس نہ آ جائیں والدین میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ حکمرانوں کی اس صورت حال کی طرف کوئی توجہ نہیں جسے سے صورت حال مزید بگڑ رہی ہے بچے اور والدین ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ جیسے ملک میں جنگل کا قانون ہے جنگل میں بھی کمزور کو صرف خوراک کے حصول کے طاقت کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں طاقت ور کمزور کو بلاوجہ کچل رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے حکومت چائلڈ پروٹیکشن کو یقینی بنائے اور قانون پر عمدرآمد کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

متعلقہ عنوان :