ڈی جی خان:محکمہ صحت کی غفلت، کمسن جڑواں بہنیں دم توڑگئیں

بدھ 4 فروری 2015 22:07

ٍڈیرہ غازیخان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی ملانا میں محکمہ ہیلتھ کی غفلت کے باعث اللہ نواز کی چھ ماہ سے کم عمر جڑواں بیٹیوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگادیے گئے۔

(جاری ہے)

خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگتے ہی دونوں بچیاں دم توڑ گئیں۔ محکمہ صحت کی غفلت پر ورثا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ مظاہرین نے حکومت پنجاب سے محکمہ ہیلتھ کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا