لاڑکانہ، ضلع کے اندر ایک دن سے لیکر 5سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں،جاوید علی جاگیرانی

بدھ 4 فروری 2015 23:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی نے اپنے آفس میں پولیو سے بچائؤکے متعلق ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے اندر ایک دن سے لے کر 5سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں جس کے لیے معاشرے کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں کہ اپنے کوششوں کو بروئے کارلاکر اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اور پولیو ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنایاجائے اور جو والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوانا چاہتے انہیں راضی کیاجائے، اس موقعے پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ16سے 18فروری تک پولیو مہم جاری رہے گی اس دوران پولیو ٹیمیں گھر گھرجاکر اور شہر کے چوراہوں، بازاروں، بس اسٹاپ، ریلوی اسٹیشن پر جاکر 5سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلوائے جائیں مہم کے دوران ضلع کے اندر 208107بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے، اجلاس میں یہ بھی بتایاگیا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے اور عام لوگوں میں پولیو کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے13فروری صبح9بجے پرانی ڈی ایچ او آفس سے ایک واک کا انعقاد کیاجائے گا جس میں شہر کے معززین، این جی اوز کے نمائندے، اسکاؤٹس، طلباء، اساتذہ اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے، اجلاس میں روینیو ، محکمہ صحت کے افسران، این جی اوز کے نمائندوں، پی پی پی رہنما خیرمحمد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :