لاڑکانہ، سارے ہسپتالوں کے ایمبولینس سروس کو یقینی طور پر فعال رکھاجائے ،ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،ڈاکٹر سعید احمد مگنیجو

بدھ 4 فروری 2015 23:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید احمد مگنیجو نے ڈویزن کے اندر صحت کے سارے اسپتالوں اور صحت کے اداروں میں بہتری کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سارے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور اسپتالوں کی میڈیکل سپریڈنٹس نے شرکت کی، اجلاس کے دوران کمشنر نے ہدایات دیں کہ اسپتالوں کے اندر ایمرجنسی سینٹرز، حادثات کے شعبات، انتہائی نگھداش کے شعبات (آی سی یو) سارے وارڈز اور او پی ڈیز کو بہتربنایاجائے جس کے لیے ڈاکٹروں کی 24گھنٹے ڈیوٹیوں پر موجودگی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانالازمی ہے، انہوں نے ہدایات دیں کہ اسپتالوں کے اندر سارے پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی ڈیوٹی کا پابند بنایاجائے اور جو ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے ڈیوٹیوں میں غفلت کرتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن اٹھایاجائے گا کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں کہ ڈویزن کے اندر سارے اسپتالوں کے ایمبولینس سروس کو یقینی طور پر فعال رکھاجائے اور اسپتالوں کے اندر ادویات کی کمی کو ختم کرکے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، انہوں نے یہ بھی ہدایات جاری کی کہ ڈویزن کے اندر سارے اسپتالوں اور ڈسپینسروں کی حاضری کی رپورٹ روزانہ کے بنیاد پر متعلق اضلاع کے ڈی سیز کو پابندی سے بھیجا جائے اور ضلع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع کے اسپتالوں کا دورہ کریں۔