سینئر صو بائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے انصاف ڈاکٹرزفورم کے وفد کی ملاقات

بدھ 4 فروری 2015 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء)محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی بہتری کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کا ایڈوائزری بورڈ بنایا جا ئے گا سینئر وزیر صحت شہرام خان تر کئی نے انصاف ڈاکٹرز فورم سے پات چیت کر تے ہو ئے واضع کہا کہ صحت کی بہتری کے لیے جو بھی بہتر تجویز دے گا اس پر غور کیا جا ئے گا کو ئی بھی تن تنہا مسائل کا حل نہیں نکا ل سکتا ان کا کہنا تھا آپ اپنی حکو مت کی کو ششوں میں بھر پور تعاون کر یں تاکہ محکمہ صحت ایک مشالی ادارہ بن جا ئے ان کا کہنا تھا ہڑتال کر نا کسی مسلے کا حل نہیں ہم سب ایک سوچ لے کر آئے ہیں اس لیے سسٹم کی بہتری کے لیے کو شش جاری رہیں گی وزیر صحت نے کہا اٹانو می ایکٹ بہت جلد نافذہو جا ے گا جس سے مسائل کے حل میں بہت حد تک قابو پا لیا جا ئے گا اس مو قع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نے محکمہ صحت کی بہتری کے لیے ایک ایڈوائزری بو رڈ ا بنا نے کی تجویز دی گی جسے وزیر صحت نے منظور کیا بورڈ محکمہ صحت کی بہتری کے لیے وزیر صحت کو ایڈوائس کر ئے گا تجویز کی روشنی میں محکمہ صحت میں بہتری لا ئی جا ئے گی وزیر صحت نے کہا چھو ٹے جرائم کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے جرائم کا خاتمہ کیا جا ئے اور محکمہ صحت میں میرٹ کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ لا زمی کیا گیا انصاف ڈاکٹرز فو رم میں صدر ڈاکٹر احسن ،ڈاکٹر نا صر، اور خیبر پختو نخوا انصاف ڈاکٹرز فورم کے ممبران اور خصو صی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری بھی ملاقات میں موجود تھی