برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے لیکچرز کے دوران طالب علموں کو مختصر دورانیے کے لیے نیند پوری کرنے کی سہولت فراہم کردی

جمعرات 5 فروری 2015 12:25

برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے لیکچرز کے دوران طالب علموں کو مختصر دورانیے ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے لیکچرز کے دوران طالب علموں کو مختصر دورانیے کے لیے نیند پوری کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا میں سٹوڈنٹ یونین کے مطابق یہ برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جس میں اس طرح کی سہولت دی جا رہی ہے۔ طالب علموں کے لیے خصوصی کمرہ تیار کیا گیا جس میں وہ تھوڑی دیر کے لیے نیند لے سکتے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی اس سہولت کا ذمہ دار ہے۔یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا کے طالب علم دن میں 40 منٹ کے لیے نیند لینے کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی طور پر تیار کردہ کمرے کو دوپہر سے شام چھ بجے تک کھولا جائے گا اور اس میں روشنی روکنے والے پردے، صوفہ بستر، تکیے اور دانے دار بیگز موجود ہوں گے۔ سٹوڈنٹ یونین کی عمارت میں بنائے جانے والے اس کمرے کی سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔

یونین کی ایک اہلکار ہولی سٹینر کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو نیند کی وجہ سے یونیورسٹی کی مصروفیات میں مشکل کا سامنا تھا۔انھوں نے کہا کہ اضافی نیند کی وجہ سے یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے اور زیادہ چستی آتی ہے اور سائنسی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے تعلیمی کارکردگی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :