کتے نے بھی ورزش شروع کر دی

جمعرات 5 فروری 2015 13:11

کتے نے بھی ورزش شروع کر دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء)ورزش انسان کو چاکو چوبند اور جسم کو ہشاش بشاش رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ یہ بات انسانوں کے ساتھ ساتھ ایک برطانوی کتے نے بھی ذہن نشین کر لی اور لگا ورزش کرنے۔

(جاری ہے)

جرمن شیفرڈ روزانہ اپنی مالکن کے ساتھ ایکسر سائز کرتا ہے ایکسر سائز کا دیوانہ یہ کتا پہلے اپنی مالکن کو ایکسر سائز کرتے دیکھتا ہے اور اس کے بعد کسی وقفے کے بعد اسی عمل کو اپنی مالکن کی نقل کرتے ہوئے دہراتا ہے۔