کوئٹہ ‘ انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

جمعرات 5 فروری 2015 13:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء ) کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، اہلکار کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ اسماعیل کالونی میں گذشتہ روز دو نامعلوم افراد نے کھڈی ہسپتال پولیو سینٹر کے باہر پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی ۔ پولیو ٹیم کی حفاطت پر معمور پولیس اہلکار زین اللہ جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان سرکاری کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے ۔ واقعہ کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں ایڈیشنل ایس ایچ او انوار الحسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔